تشکر نیوز: ملیر سٹی پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکے ماوے کی خرید و فروخت میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق، پولیس نے ملزمان کو ایک پراڈو گاڑی کے ہمراہ گرفتار کیا، جس میں 300 کلو چھالیہ، 18 کلو میکس پتی، 3 بوریاں گٹکے ماوے کی پیکنگ، 16 پیکٹ کتھہ اور سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ماڈل پولیس اسٹیشن ماڑیپور اور موچکو چیک پوسٹ کا دورہ
گرفتار ملزمان کی شناخت عارف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر کے مختلف علاقوں میں چھالیہ اور تیار شدہ گٹکا ماوا سپلائی کرتے تھے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان گٹکے ماوے میں استعمال ہونے والی اشیاء کو پراڈو گاڑی کے ذریعے ایک خفیہ کارخانے میں منتقل کر رہے تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ماڈل پولیس اسٹیشن ماڑیپور اور موچکو چیک پوسٹ کا دورہ
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی پراڈو گاڑی کو ضابطے کے تحت اپنے قبضے میں لے لیا ہے، اور ان کے کرمنل ریکارڈ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔