پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، 2 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران، خفیہ معلومات پر سندھ بلوچستان بارڈر پر ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی، جس سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد ہوئیں۔

جامعہ این ای ڈی میں کیریئر فئیر 2024 کا انعقاد، 40 سے زائد صنعتوں کی شرکت

برآمد شدہ سامان میں خشک دودھ، ٹائرز، چائنہ نمک، اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل ہیں، جن کی مجموعی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یہ سامان ٹرک کے ذریعے بلوچستان سے پنجاب اسمگل کیا جا رہا تھا۔

ضبط شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

59 / 100

One thought on “پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی، 2 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!