...

اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی، 100 انڈیکس 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق 12 بج کر 19 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 813 پوائنٹس یا 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 96 ہزار 360 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 95 ہزار 546 پر بند ہوا تھا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور ویب سائٹ کے مطابق دوپہر ایک بج کر 24 منٹ پر 100 انڈیکس 1400 پوائنٹس یا 1.57 فیصد اضافے کے ساتھ 97 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے جب کہ 2 روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسیچنج انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای-100 انڈیکس 96 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا تھا۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی بجٹ نہیں لایا جا رہا اور آئی ایم ایف کی جانب سے سامنے آنے والے مثبت اشاروں نے بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دیا جس کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ہے۔

تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ تجزیہ کار سیاسی صورتحال کے بارے میں محتاط ہیں، سیاسی صورتحال ممکنہ طور پر اس تیزی کے رجحان کو کم کر سکتی ہے۔

ان کے علاوہ عارف حبیب لمیٹڈ میں ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق نے کہا کہ میکرو اکنامک عشاریوں اور لیکویڈیٹی میں بہتری کی وجہ سے مثبت رجحان برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ملک میں سیاسی لحاظ سے خدشات موجود ہیں، لیکن میرے خیال میں بنیادی چیزیں اب بھی موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کی وجہ سے مثبت رجحان برقرار ہے۔

 

 

اس سے ایک روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں ستمبر کے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ملک میں مسلسل تیسرے مہینے 34 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس دیکھنے میں آیا جو درآمدات کو محدود کرنے کی حکومتی پالیسی میں تسلسل کا عکاس ہے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.