کراچی، 20 نومبر 2024:
ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانہ پیرآباد پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی مجرم جاوید ولد گل فراز اور اس کے ساتھی اکرام ولد گرن بادشاہ کو گرفتار کر لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں انسدادِ پولیو اجلاس، ویکسین کوریج یقینی بنانے کی سخت ہدایات
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو پستول بمعہ گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کے
خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم جاوید ایک عادی مجرم ہے جو اس سے قبل بھی مختلف سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ درج مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- مقدمہ نمبر 356/2020 (نارکوٹیکس ایکٹ، تھانہ پیرآباد)
- مقدمہ نمبر 248/2020 (اسلحہ ایکٹ، تھانہ عزیز آباد)
- مقدمہ نمبر 799/2021 (دفعہ 324/427/34، تھانہ سائیٹ اے)
- مقدمہ نمبر 806/2021 (دفعہ 377/506، تھانہ پیرآباد)
- مقدمہ نمبر 211/2022 (نارکوٹیکس ایکٹ، تھانہ سائیٹ اے)
- مقدمہ نمبر 133/2023 (اسلحہ ایکٹ، تھانہ عزیز آباد)
- مقدمہ نمبر 321/2023 (دفعہ 353/324/34، 7ATA، تھانہ پیرآباد)
- مقدمہ نمبر 325/2023 (اسلحہ ایکٹ، تھانہ پیرآباد)
- مقدمہ نمبر 342/2023 (دفعہ 381A، تھانہ پیرآباد)
- مقدمہ نمبر 820/2023 (دفعہ 392/397/324/170/171/34، تھانہ پیرآباد)
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ