کراچی: موٹر سائیکل چوری و چھیننے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، متعدد موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی میں موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تھانہ سچل پولیس کی بڑی کارروائی، ملزمہ دس کلو چرس سمیت گرفتار
تھانہ ماڈل کالونی سے چھینی گئی سوزوکی 150 اور تھانہ بہادرآباد و بلدیہ سے دو سپر پاور 70 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان قیوم اور احتشام نشے کے عادی ہیں، جنہیں رنگے ہاتھوں موٹر سائیکلیں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

برآمد شدہ سوزوکی 150 موٹر سائیکل نمبر KQL-0870 کو تھانہ ماڈل کالونی سے چھینا گیا تھا، جس پر مقدمہ نمبر 356/2024 درج ہے۔

ملزمان کو اے وی ایل سی بلدیہ اور جمشید ڈویژن پولیس نے دوران چیکنگ گرفتار کیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چوری کی موٹر سائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

ترجمان،
ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی

57 / 100

One thought on “کراچی: موٹر سائیکل چوری و چھیننے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، متعدد موٹر سائیکلیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!