...

اسٹیڈیم کے اطراف ٹریفک کے عارضی انتظامات: 19 تا 22 نومبر 2024

عارضی بندش کی تفصیلات:
19 نومبر سے 22 نومبر 2024 تک، صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک درج ذیل راستے ٹریفک کے لیے بند رہیں گے:

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسٹیڈیم فلائی اوور اور حسن اسکوائر فلائی اوور:
دونوں فلائی اوورز اسٹیڈیم سے حسن اسکوائر اور حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک بند ہوں گے۔

اسٹیڈیم روڈ:
آغا خان اسپتال سے حسن اسکوائر (سر شاہ سلیمان روڈ) تک ٹریفک کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈالمیا روڈ:
اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر کی طرف ٹریفک کو دائیں جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یونیورسٹی روڈ:
نیپا سے آتے ہوئے ایکسپو سینٹر سے بائیں جانب اسٹیڈیم کی طرف جانا منع ہوگا۔

ہیوی اور کمرشل ٹریفک کے لیے متبادل راستے:

کارساز:
شارع فیصل سے کارساز روڈ پر ہیوی اور کمرشل ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔ یہ ٹریفک ڈرگ روڈ کا راستہ اختیار کرے۔

ملینیم مال:
ملینیم مال سے اسٹیڈیم روڈ پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ نیپا، عسکری IV، یا ڈرگ روڈ کے ذریعے شارع فیصل کا راستہ اختیار کریں۔

نیپا:
نیپا سے حسن اسکوائر تک ہیوی ٹریفک نہیں جا سکے گی۔ یہ ٹریفک نیپا، گلشن چورنگی، سہراب گوٹھ، یا ڈرگ روڈ کی طرف جائے۔

جیل چورنگی:
جیل چورنگی سے حسن اسکوائر جانے والی ہیوی ٹریفک شہید ملت یا تین ہٹی روڈ استعمال کرے۔

نیو ٹاؤن:
اندرون علاقوں سے آنے والی ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ ٹریفک پی پی چورنگی یا شہید ملت روڈ پر جائے گی۔

لیاقت آباد نمبر 10:
لیاقت آباد سے حسن اسکوائر کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ یہ ٹریفک تین ہٹی کا راستہ اختیار کرے۔

سر شاہ سلیمان روڈ:
حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم تک دونوں اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔

عوام سے گزارش:

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

گاڑیوں کو مین روڈ یا سروس روڈ پر پارک نہ کریں۔

 

 

کسی پریشانی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 سے رابطہ کریں یا فیس بک، واٹس ایپ (03059266907)، یا ایف ایم ریڈیو 88.6 پر اپ ڈیٹ حاصل کریں

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.