بنوں میں دہشتگردوں کا حملہ: 12 جوان شہید، 6 حملہ آور ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے ملی خیل میں خوارج کے حملے کے نتیجے میں 12 جوان شہید ہوگئے، جن میں 10 سیکیورٹی اہلکار اور 2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار شامل ہیں۔

امریکا کا پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش، نقصان کا اعتراف

واقعے کی تفصیل:
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی حفاظتی دیوار سے ٹکرا دی۔ خودکش دھماکے کے باعث حفاظتی دیوار کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

جوابی کارروائی:
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں 6 خوارج مارے گئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا گیا ہے۔

شہداء کی تفصیل:
شہید ہونے والے جوانوں میں صوبیدار عمران فاروقی (گوجرانوالہ، 44 سال)، حوالدار جاوید اقبال (سرگودھا، 29 سال)، نائیک طہماس احمد (ایبٹ آباد، 34 سال)، نائیک باسط فرید (ہری پور، 39 سال)، سپاہی صفدر علی (بارکھان، 33 سال)، سپاہی اسد بشیر (کوہلو، 32 سال)، سپاہی اعجاز حسین (ڈیرہ غازی خان)، سپاہی عاطف خان (میانوالی، 23 سال)، سپاہی امان اللہ (کرک، 30 سال)، اور سپاہی شاہ زمان (لوئر دیر، 22 سال) شامل ہیں۔

 

 

قومی قیادت کا اظہار افسوس:
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

56 / 100

One thought on “بنوں میں دہشتگردوں کا حملہ: 12 جوان شہید، 6 حملہ آور ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!