کراچی، 19 نومبر 2024 — وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجھار نے آئیڈیاز نمائش کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اس بات کا غماز ہے کہ آئیڈیاز نمائش کراچی میں منعقد ہو رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کا بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں شرکت، جیتنے والی ٹیموں کو شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم
وزیر داخلہ نے سندھ پولیس کی محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ پولیس مختلف چیلنجز کے باوجود بہترین طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کرائم کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کر سکیں۔
وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ کرائم کو قابو کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، خاص طور پر بارڈر ایریاز میں ڈرون ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے گا۔