کراچی، 19 نومبر 2024 — ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم نے سندھ اسپورٹس کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بیڈمینٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔
- کراچی: اے وی ایل سی پولیس کی بڑی کارروائی، کار چوری اور چھیننے والے گروہ کے تین ملزمان گرفتار
ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد اسکولوں کی بچیوں نے بیڈمینٹِن میں حصہ لیا۔ - طحہٰ سلیم نے ڈی او ایجوکیشن کے ساتھ جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور شیلڈز و ٹرافیاں تقسیم کیں۔
- خطاب کے دوران طحہٰ سلیم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند سرگرمیاں ہیں جو بچوں کی جسمانی اور ذہنی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
- انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بچوں کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
- طحہٰ سلیم نے بچیوں کو اپنے اسکول، شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دی۔
- فوکل پرسن میڈیا ڈپٹی کمشنر سینٹرل: توقیر احمد