مارٹن، کلیٹن، جہانگیر، پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو بےدخل نہیں کرینگے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہاہے کہ مارٹن، کلیٹن، جہانگیر اور پاکستان کوارٹرز کے مکینوں کو کبھی بے دخل نہیں کریں گے، پرانے اور خستہ حال کوارٹرز میں رہائش پذیر افراد کوخوبصورتی سے تعمیر شدہ ٹاورز میں عمدہ رہائش فراہم کی جائے گی، یہ بات انھوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی،چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے مشرقی اور وسطی اضلاع میں 240 ایکڑ اراضی پرمارٹن، کلیٹن اور جہانگیر کوارٹرز قائم ہیں ، یہ زمین وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کوارٹرز کے آس پاس ققائم کچی آبادیوں کی زمین کے ایم سی کی ملکیت ہے جس پر وفاقی حکومت نے یہ کوارٹرز تعمیر اور وفاقی حکومت کے ملازمین کو الاٹ کیے گئے تھے،ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں خالی نہیں کیا گیا اور کوارٹرز/گھروں کے ارد گرد خالی مقامات پر بعد میں آنے والے لوگوں نے تجاوزات قائم کرلیں ،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (DEPD) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے سرکاری و نجی میں خصوصی (معذور) افراد کیلئے 5 فیصد ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔شعبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!