کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون: وزیراعلیٰ سندھ کو پیشرفت رپورٹ پیش

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جو ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے پیش کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت صوبے کے تمام شہروں کو مرحلہ وار مکمل محفوظ بنایا جائے گا، تاکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو
قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے امن و امان کی بحالی انتہائی اہم ہے۔

علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات
رپورٹ کے مطابق، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کی پیشرفت بہتر ہے، جہاں 300 پول سائٹس میں سے 157 کامیابی سے نصب کی جا چکی ہیں، اور 20 کھمبے فعال ہیں۔ مزید برآں، 100 کیمرے سی پی او کنٹرول روم اور سندھ سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر سے مانیٹر کیے جا رہے ہیں، جبکہ 5 ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای آر ویز) تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

 

 

وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ کمانڈ سینٹر کے آلات کی تنصیب جاری ہے، اور سندھ سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے۔ آئیڈیاز 2024 ایونٹ کی سیکیورٹی کو
انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل، ایکسپو سینٹر، ایئرپورٹ، اور سوک سینٹر کے اطراف نگرانی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے۔

66 / 100

One thought on “کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون: وزیراعلیٰ سندھ کو پیشرفت رپورٹ پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!