عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹایا تو وہ معصوم اور ہم ظالم کہلائے، جاوید لطیف

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

9 اور 10 مئی کو ایسے لے کر چل رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں‘ اگر 9 مئی پر کچھ نہیں ہوا تو آئین ختم کردیں تاکہ کوئی جتھہ جو مرضی کرلے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء کی میڈیا سے گفتگو

لاہور ( 26 دسمبر 2023ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ عالم یہ ہے عمران خان کو سب سے بڑی جماعت کا سربراہ کہا جاتا ہے، بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کیا پیپلزپارٹی بڑی جماعت نہیں تھی؟ کیا سزا کے وقت نوازشریف کی سزا بڑی نہیں تھی؟ ہم 9 اور 10 مئی کو ایسے لے کر چل رہے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں،

 عمران خان کو معصوم کہا جا رہا ہے، اگر 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دینی تو ادارے میں سزا دینے والوں کو معاف کر دیا جائے،اگر 9مئی پر کچھ نہیں ہوا تو آئین ختم کردیں تاکہ کوئی جتھہ جو مرضی کر لے۔لاہور کے علاقہ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹایا تو اسے معصوم اور ہم ظالم کہلائے گئے،

6 جنوری کو کیپٹل ہل پر حملہ اور سازش کرنے والوں کو سزا ہوگئی لیکن 9 مئی کے مرکزی کردار کو سزا کی بجائے عدت اور 190ملین پاؤنڈ کیس پر بات کررہے ہیں، اگر 9 مئی کے پاکستان میں جرم کرنے والوں کو سزا نہیں دینی تو طاقتور اداروں میں درجن سے زائد کو سزا دی گئی پھر اسے واپس لے لیں اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا برابر احتساب ہونا چاہیئے۔

سلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ بندیال کی ساس اور ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو سامنے آئی، اعلیٰ عدلیہ کے اعلیٰ شخص کی آڈیو کے مطابق عمل نہیں ہوا کیا؟

جسٹس قیوم ملک کی آڈیو آئی تو کیا اس پر یقین نہیں کیا گیا سزا نہیں دی گئی تھی اور سزا ختم نہیں کی گئی تھی، عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، ان کے فیصلوں پر بات کرتے ہیں گڈ ٹو سی یو پر کہا مجرم سزا یافتہ ہو جس نے اینٹ سے اینٹ بجادی،

 

 

اگر معصوم کہا جائے گا تو بھٹو کے عدالتی قتل پر بھی یہ بات کہنی چاہیے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ استحکام پارٹی اور ق لیگ سمیت پنجاب میں کسی سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے، کسی جماعت کو کسی جماعت سے نہیں ووٹرز سے امیدیں لگانی چاہئیں، اگر کسی کے پیپر چھینے گئے تو تحقیقات کرکے لوگوں کو سامنے لانا چاہئیے وگرنہ پروپیگنڈہ بھی عوام کے سامنے لایا جائے، جو لوگ ایک ہفتہ پہلے بات کرتے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے وہ اب خاموش کیوں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!