سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم رکن راشد خان کی رکنیت معطل کر دی

سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی راشد خان کی صوبائی حلقہ 64 سے رکنیت معطل کر دی۔ یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مختیار احمد ڈھامرا کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران سامنے آیا۔

بلدیاتی اداروں میں گھوسٹ ملازمین اور جعلی ترقیوں کا انکشاف، پی پی پی چیئرمین سے نوٹس کا مطالبہ

سماعت کے دوران راشد خان کی مسلسل غیر حاضری پر ٹربیونل نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مختیار احمد ڈھامرا کے وکیل نے عدالت کے سامنے درخواست گزار کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات 2024 میں ایم کیو ایم نے مبینہ طور پر دھاندلی سے نتائج تبدیل کیے اور پولنگ اسٹیشنز پر حملے کر کے ووٹرز کو ہراساں کیا۔

 

 

درخواست گزار نے مزید کہا کہ انتخابی بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواستیں دی گئیں، لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے پر صوبائی الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنا پڑا۔

61 / 100

One thought on “سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم رکن راشد خان کی رکنیت معطل کر دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!