پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پشاور میں تنظیمی اختلافات شدت اختیار کرگئے، جس کے نتیجے میں سٹی کے جنرل سیکریٹری، دو سینئر نائب صدور اور ایک نائب صدر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
پنجاب میں مصنوعی بارش کے اثرات: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پشاور کے ضلع صدر نے استعفے منظور کرتے ہوئے نئے عہدیداروں کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق رحمٰن جلال کو پی ٹی آئی پشاور کی تحصیل کا جنرل سیکریٹری، فقیر محمد اور رفیع اللہ کو سینئر نائب صدر، اور نائک محمد کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔