شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کے لیے اسحٰق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کے لیے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

اسرائیل فورسز کی مسلسل پانچویں روز لبنان کے دارالحکومت پر بمباری، 59 افراد شہید

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے ایک ٹی وی پروگرام "دوسرا رخ” میں بتایا کہ شہباز شریف نے اسحٰق ڈار کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کریں اور اتحادی جماعت کے تحفظات حل کریں۔ عقیل ملک کے مطابق، نائب وزیراعظم جلد ہی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اور ممکنہ طور پر بعض غلط فہمیوں کو دور کیا جائے گا۔

یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب بلاول بھٹو نے کراچی میں ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) پر الزام عائد کیا کہ وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اپنے وعدوں سے منحرف ہوگئی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت کے ساتھ کسی قسم کی ناراضی کا شکار نہیں، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ طے شدہ معاہدے پر عمل کیا جائے۔

"ہم اخلاقی حمایت دینے کے لیے حکومتی بینچ پر بیٹھے ہیں، لیکن وفاق میں نہ عزت دی جارہی ہے اور نہ ہی سیاست کی جارہی ہے”، بلاول نے کہا۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے جوڈیشل کمیشن سے احتجاجاً علیحدگی اختیار کی تھی، اور آئین سازی کے دوران حکومت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ بلاول نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومتی اتحاد پر ممکنہ نظر ثانی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

61 / 100

One thought on “شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کے لیے اسحٰق ڈار کو ذمہ داری سونپ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!