عام انتخابات: (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں منظور کرلیا گیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

(ن) لیگ کے رہنما بلال یاسین خود اس حلقے کی صوبائی نشست پی پی 173 سے الیکشن لڑرہے ہیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ ان کے ہمراہ نواز شریف کے وکیل امجدپرویز بھی آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 130 نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے اور وہ اس سے پہلے بھی یہاں سے الیکشن لڑچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اب وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!