کھلے سمندر میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 15,504 لیٹر ڈیزل برآمد

کراچی: (تشکُّر نیوز) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسدادِ اسمگلنگ کارروائیاں جاری ہیں۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی صاحب کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر میرین سیکشن نے بحرِ عرب میں کامیاب کارروائی کی، جس کے دوران دو لانچوں کے ذریعے اسمگل کیے جانے والے 15,504 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

کارروائی کے دوران الوحیدی اور المعین نامی لانچوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ ڈیزل اور لانچوں کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 78 لاکھ روپے ہے۔

 

 

ضبط شدہ ڈیزل کو اے ایس او کے گودام اور دونوں لانچوں کو این ایم بی وھارف منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔

67 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!