اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف چھ آپریشنز کیے، جن میں 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 41.232 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی اور 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2024 کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات
تعلیمی اداروں میں کارروائی
کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں ایک ملزم سے 1 کلو چرس برآمد ہوئی، جس نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیاں
لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 584 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ پشاور میں کوریئر آفس سے کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس ضبط کی گئی، جبکہ کراچی کے کوریئر آفس سے پشاور سے آئے پارسل میں 4.8 کلو چرس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی میں ایک کوریئر آفس سے برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل میں 48 گرام ویڈ پکڑی گئی۔
اسلام آباد کی ایم ون موٹر وے پر ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4.800 کلو افیون اور 6 کلو چرس برآمد کی گئی، اور اس کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔