اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی کی سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش

تشکر نیوز:  اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اس بات کا غماز ہیں کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا

علی خورشیدی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ کے قیام کو دس سال گزر چکے ہیں، مگر اس کے باوجود صفائی کا نظام بہتر نہیں ہو سکا۔ انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ 10 سالوں میں سالڈ ویسٹ ایکٹ کی شقوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ موجودہ مینجمنٹ کی جانب سے سالڈ ویسٹ کے نظام میں بہتری کی بجائے کرپشن کی جا رہی ہے اور سالڈ ویسٹ کے لیبر کے ٹھیکوں میں پیپلز پارٹی کے منظور نظر افراد کو نوازا جا رہا ہے۔

 

 

انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!