سندھ میں غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کا حکم

تشکر نیوز: وفاق کے بعد سندھ حکومت نے بھی غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز، ممبرز بورڈ آف ریونیو، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور کمشنرز کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہیں غیر ضروری پوسٹوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ نے 14 ستمبر 2024 کو فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایسی تمام اسامیوں کو ختم کریں گے جو طویل عرصے سے خالی پڑی ہیں اور جن کی موجودگی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ چیف سیکریٹری کے مطابق یہ اسامیاں مختلف وجوہات کی بنا پر اپنی اہمیت کھو چکی ہیں، اور ان کے خاتمے سے مالی مشکلات میں کمی آئے گی، گورننس میں بہتری آئے گی اور خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔

 

 

مراسلے کے ساتھ ایک گیارہ نکاتی پروفارما بھی بھیجا گیا ہے جس میں ان غیر ضروری اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

56 / 100

One thought on “سندھ میں غیر ضروری آسامیاں ختم کرنے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!