اسلام آباد (تشکُر نیوز) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ فرانزک آڈٹ کے مطابق، محمد رفیق بزنجو کی تصویر میں وہ امریکی ساختہ ایم فور رائفل اٹھائے ہوئے ہے، جو بآسانی صرف افغانستان میں ڈالروں کے عوض خریدی جا سکتی ہے۔
بلاول اصغر شیخ کی شادی کی پروقار تقریبات، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
تفصیلات کے مطابق، دہشت گرد رفیق نے امریکی میرین کور کا یونیفارم پہنا ہوا ہے، جبکہ اس کے استعمال شدہ دیگر سامان میں امریکی ساختہ ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، بی ایل اے کو بھارت کی خفیہ ایجنسی "راء” کی طرف سے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے یہ دہشت گرد تنظیم افغانستان سے یہ اسلحہ و سازو سامان خرید کر پاکستان میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پوری قوم کو ان غیر ملکی فنڈڈ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا تاکہ ان ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔