سندھ میں مستحکم، ماحول دوست اور جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی حکومت کا عزم ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی (تشکُر نیوز) ورلڈ پبلک ٹرانسپورٹ ڈے کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ، شرجیل انعام میمن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کے لئے مستحکم، ماحول دوست اور جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی حکومت سندھ کا عزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام منصوبوں پر حکومت سندھ کو فخر ہے، اور ان منصوبوں کے تحت روزانہ ہزاروں شہریوں کو سستی، آرام دہ اور آسان سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن پر آگاہی ورکشاپ، مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ماحول دوست اور آلودگی کو کم کرنے میں معاون ای وی بس سروس حکومت سندھ کا انقلابی قدم ہے، جو سندھ کے شہریوں کو ایک صاف ستھرے ماحول کے لیے ایک بہترین حل فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لئے مخصوص اور محفوظ پنک بس سروس پوری دنیا میں پہلی بار حکومت سندھ نے متعارف کروائی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں اورنج لائن اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے شہر مزید مربوط ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت سندھ پہلی بار ڈبل ڈیکر بسیں بھی متعارف کروانے جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو ایک منفرد سفری تجربہ حاصل ہوگا۔

 

 

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ روشن اور صاف مستقبل کے لئے حکومت اور عوام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا تعاون ضروری ہے تاکہ ایک بہتر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ سسٹم کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “سندھ میں مستحکم، ماحول دوست اور جامع پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی حکومت کا عزم ہے، شرجیل انعام میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!