محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن پر آگاہی ورکشاپ، مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم

تشکر نیوز:  محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عوام کو اس بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور اس کے تدارک کے اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ ورکشاپ میں ماہر ہیماٹولوجسٹ ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، فاؤنڈیشن کے سرپرستِ اعلیٰ غلام عباس بادامی، سی ای او سید مہدی رضوی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیسا سجیل، اور پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ثمر فاطمہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے تھیلیسیمیا مائنر کے ٹیسٹ کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ شادی سے قبل اس ٹیسٹ کا کرانا اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ورکشاپ میں شریک طلبہ نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ تھیلیسیمیا مائنر کا ٹیسٹ آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ مستقبل کی ضمانت بن سکتا ہے۔

 

 

اس موقع پر فاؤنڈیشن نے مفت Hb-electrophoresis ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی تاکہ افراد اپنی صحت کے بارے میں ضروری معلومات حاصل کر سکیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے طلبہ کو اپریسییشن سرٹیفکیٹ دیے گئے اور ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

58 / 100

One thought on “محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے قومی دن پر آگاہی ورکشاپ، مفت ٹیسٹ کی سہولت فراہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!