...

عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق ترجمان اور سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایران کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ’دباؤ‘ کی پالیسی تبدیل کرنے پر زور

تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان زاہد خان نے لوئر دیر میں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق اے این پی رہنما نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف سے براہ راست رابطوں کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ زاہد خان نے سمتبر میں عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ نظریات اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے، اس میں نظریات کہیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کر سکتا، مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

یاد رہے کہ مئی میں زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

اس وقت باوثوق ذرائع نے بتایا تھا کہ زاہد خان کے کچھ عرصے سے پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

61 / 100

2 thoughts on “عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ترجمان زاہد خان مسلم لیگ (ن) میں شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.