اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (تشکر نیوز) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 558.750 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

صائم کی جارحانہ بیٹنگ! پاکستان نے کینگروز کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے 1.550 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ کیچ میں بلوچ چوک کے قریب چھپائی گئی 400 کلو چرس برآمد کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک ملزم سے 58.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر ایک گاڑی سے 7.200 کلو چرس برآمد کی گئی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ شیخوپورہ میں بھی ایک ملزم سے 7.200 کلو چرس برآمد کی گئی۔

 

 

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

67 / 100

2 thoughts on “اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 5 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!