سینٹرل: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا خمیسہ گوٹھ اور کابلی محلہ میں کومبنگ آپریشن

کراچی (تشکر نیوز) ضلع سینٹرل کے تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقوں خمیسہ گوٹھ اور رضویہ سوسائٹی کے کابلی محلہ میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔

ناظم آباد پاپوشنگر: چاندنی چوک پمپنگ اسٹیشن پر تار چوری، عوام پانی کو ترس گئی

آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

کومبنگ آپریشن میں ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ایس ایچ او بلال کالونی، دونوں تھانوں کی موبائل، موٹر سائیکل گشت، لیڈیز اسٹاف، اور انٹیلیجنس اہلکار شریک تھے۔

 

 

رضویہ سوسائٹی کے کابلی بازار ناظم آباد نمبر 1 میں بھی رینجرز کی 5 موبائل، لیڈیز اسٹاف اور تھانہ پاپوش کے عملے نے حصہ لیا۔

54 / 100

One thought on “سینٹرل: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا خمیسہ گوٹھ اور کابلی محلہ میں کومبنگ آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!