ن لیگ کے امیدوارباسط سلطان کا حامیوں سے قرآن پاک پر حلف، ویڈیو وائرل

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

مظفرگڑھ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی امیدوارباسط سلطان بخاری کی حامیوں سے قرآن پاک پر  حلف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

باسط سلطان بخاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے۔

انہوں نے این اے 176 اور این اے177 جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 272 اور 273 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

باسط سلطان بخاری کی حامیوں سے قرآن پاک پر حلف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ قرآن پاک پر حامیوں سے حلف لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے باسط سلطان بخاری کا کہنا تھاکہ مخالفین ہماری سیاسی قوت کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے تھے تو سابق چیئرمینز کی خواہش پر ان سے حلف لیا۔

انہوں نے کہا کہ  حلف کا مقصد مخالفین کے پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!