عثمان خواجہ کی درخواست مسترد کرنے پر آئی سی سی سے ناراض ہوگئے

ویب ڈیسک،

آٸی سی سی نے عثمان خواجہ کی درخواست مسترد کردی تھی

اسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر ناراض ہوگئے۔

اسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے دیگر کھلاڑیوں کے بلے پرلگے اسٹیکر کی تصاویر شیئر کردیں ویسٹ انڈیزکے نکولس پورن نے بلے پر کراس کا اسٹیکر لگایا ہوا ہے اسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین نے بلے پر بائبل کا پیغام بنایا ہوا ہےساوتھ افریقہ کےکیشو مہاراج نے بلے پر ہندو مذہب کا نشانا بنایا تھا۔

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے آئی سی سی سے دوسرے ٹیسٹ میں بلے پر امن کا پیغام دینے والی فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی جس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق ذاتی تشہر کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔آئی سی سی نےآسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی درخواست مسترد کردی

آئی سی سی نےعثمان خواجہ اپنے بلے پر امن کی علامت سمجھا جانے والا اسٹیکر لگانا چاہتے تھے پہلے ٹیسٹ میں سیاہ پٹی باندھنے پر آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کیا تھا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!