کراچی (تشکر نیوز): ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین میں شعور و آگاہی کے فروغ کے لیے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض کے خطرات، جلد تشخیص کی اہمیت، اور بروقت علاج کی ضرورت پر توجہ دلانا تھا، کیونکہ علاج میں تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ کی صدارت میں سیکیورٹی امور پر اعلیٰ سطحی اجلاس، ایئرپورٹ سیکیورٹی میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم
واک میں ڈاکٹر نیر جبین، جنرل مینیجر عیسیٰ لیبارٹری، عارف صدیقی، کلسٹر مینیجر، ایس پی ٹریفک کورنگی فرح امبرین اور ٹریفک پولیس کراچی کے مرد و خواتین اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بھی آگاہی دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے خواتین کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کراچی نے کہا کہ خواتین کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔