ملک بھر میں اے این ایف کی منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار، 63 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 13 آپریشنز میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی 63.83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ملیر ایکسپریس وے کا اچانک دورہ

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
ملتان میں یونیورسٹی کے نزدیک ایک ملزم سے 500 گرام آئس، فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر ایک ملزم سے 500 گرام چرس، اور سیالکوٹ میں یونیورسٹی کے قریب سے 300 گرام چرس اور 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے طلبہ کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 360 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ لاہور میں ایک کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.53 کلوگرام چرس، جبکہ کراچی میں بحرین کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے 240 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ چاغی سے 47 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ سپر ہائی وے جامشورو کے قریب 5 کلوگرام آئس سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

شیخوپورہ روڈ پر ایک ملزم سے 2.4 کلوگرام افیون اور 3.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ شاہ فیصل روڈ کورنگی کراچی میں 850 گرام ویڈ قبضے میں لی گئی۔ لاہور میں بابو صابو ٹول پلازہ پر دو الگ کارروائیوں میں 2.91 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جہاں ایک خاتون سمیت ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترا کئی ٹال پلازہ جہلم کے قریب ایک ملزم سے 530 گرام ہیروئن اور 410 گرام آئس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے۔

 

 

61 / 100

One thought on “ملک بھر میں اے این ایف کی منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار، 63 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!