یو اے ای کی پاکستان میں بجلی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان

تشکر نیوز: یو اے ای کے شیخ حمدان بن زائد النہیان سے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ اور کراچی میں یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصر حسین شاہ نے سندھ کے قدرتی وسائل کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تھر کے کوئلے سے 3000 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے نیشنل گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے، جس سے بجلی کی قلت میں کمی ہو رہی ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے پر پولیس موبائل کو حادثہ، ڈمپر کی ٹکر سے گاڑیاں متاثر

 

 

شیخ حمدان بن زائد النہیان نے پاکستان میں یو اے ای کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بجلی اور دیگر اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای حکومت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور ہمیشہ تعاون کے لئے تیار ہے۔

61 / 100

One thought on “یو اے ای کی پاکستان میں بجلی اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!