وزیراعلیٰ سندھ سے کے سی سی آئی وفد کی ملاقات، کراچی میں صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی اقدامات کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) کے وفد سے ملاقات کی جس میں انجم نثار، جاوید بلوانی، میاں ابرار، اے قیو خلیل، ضیاء العارفین، اور میاں فیصل شامل تھے۔ ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل میمن، جام اکرام اللہ دھاریجو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو بھی موجود تھے۔

گیس کی قیمتوں میں 54 فیصد تک اضافے کا خدشہ

تاجر وفد نے امن و امان، یوٹیلیٹیز، انفرااسٹیکچر، اور پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بات چیت کی۔ تاجروں نے شہر کے ٹریفک نظام اور روڈ نیٹ ورک کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کیں اور صنعتی علاقوں میں پانی، گیس اور مہنگی بجلی کے مسائل کی نشاندہی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کے تحت آنے والے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے، جبکہ وفاقی حکومت کے دائرے میں آنے والے مسائل کے حل کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور پولیس کے ساتھ بزنس کمیونٹی کے روابط مضبوط کیے جائیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ 6000 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کیے جا چکے ہیں اور چوری شدہ گاڑیوں کے سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ پرانے موبائلز کی فروخت پر نئے ضوابط لاگو کیے جا رہے ہیں اور بارشوں سے متاثرہ سڑکوں کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

صنعتوں کی ترقی کے لیے سندھ کو اپنے حصے کی گیس ملنے کی ضرورت پر بھی وزیراعلیٰ نے زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور پیپلز پارٹی حکومت شہر میں مزید الیکٹرک بسیں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے تاجروں کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور حکومتی مراعات دینے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انفرااسٹیکچر سیس کے 120 ارب روپے کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور تاجر اس مسئلے کو سندھ حکومت کے ساتھ مل کر حل کریں۔

وزیراعلیٰ نے تاجر برادری کو پانی کی فراہمی کے مسئلے کے حل اور کے ایم سی کو شہر میں فیومیگیشن کی ہدایت بھی جاری کی۔

 

 

 

62 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سے کے سی سی آئی وفد کی ملاقات، کراچی میں صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور ترقیاتی اقدامات کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!