محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، اہم گرفتاریاں

ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے کراچی، نصیرآباد، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہیار میں منشیات فروشوں کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ نصیرآباد میں کارروائی کے دوران محمد شریف نامی منشیات فروش کو 25 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔

کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کاروائی: جہاں آباد سے دو مسلح ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد

لاڑکانہ میں میرو خان روڈ پر ایکسائز نارکوٹکس کی اسنیپ چیکنگ میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی اور ملزم نسیم علی سے 470 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کراچی شرقی میں ایک اور کارروائی کے دوران ملزم وجاہت علی کو 500 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

 

 

ٹنڈوالہیار میں ایکسائز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محمد ابراہیم عرف ہیپی بلوچ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 23 گرام آئس برآمد کی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

62 / 100

One thought on “محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، اہم گرفتاریاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!