کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کاروائی: جہاں آباد سے دو مسلح ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد

ضلع کیماڑی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہاں آباد کے علاقے میں رات گئے ایک کاروائی کے دوران دو مسلح اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا، جبکہ دونوں ملزمان کو موقع پر ہی قابو کر لیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 91 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عزیز (زخمی) اور مفصل کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، گولیاں، اور اورنگی ٹاؤن سے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق، گرفتار افراد گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، جس کے تحت وہ پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

یہ کاروائی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کے انچارج سب انسپکٹر راجہ خالد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انجام دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

64 / 100

One thought on “کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی کامیاب کاروائی: جہاں آباد سے دو مسلح ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!