شکارپور پولیس اور پاکستان رینجرز (سندھ) نے مشترکہ طور پر ایک کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کے ذریعے دو کمسن بچوں، ولید میمن اور ناصر بکھرانی، کے ساتھ ساتھ ایک پولیس اہلکار کو بازیاب کر لیا۔ یہ بچے اور اہلکار ایک ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے تھے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کا اعلان، عمران خان پر الزامات
ایس ایس پی شکارپور، شاہزیب چاچڑ، اور رینجرز کے ونگ کمانڈر، ہارون شہاب، کی نگرانی میں خانپور کے کچہ علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا۔ ہیومن انٹیلیجنس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مغویوں کی تلاش کی گئی، جس کے نتیجے میں انہیں گڑھی تیغو کچہ کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شکارپور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔