کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پانی کے پھٹنے کی خبر پر واٹر کارپوریشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کسی بھی لائن میں خرابی نہیں ہوئی۔
لکی مروت: شہید کیڈٹ عارف اللہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
سی او او واٹر کارپوریشن، انجینئر اسداللہ خان کے مطابق، مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد جب پانی کی فراہمی شروع کی گئی تو اچانک پانی کا پریشر بڑھ گیا، جس کی وجہ سے پانی اوور فلو ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا ہے اور شہر کی تمام پمپنگ اسٹیشنز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔
انجینئر اسداللہ خان نے بتایا کہ شہر میں پانی کی فراہمی جاری ہے اور مستقبل میں ہونے والے مرمتی کاموں کی معلومات عوام کو میڈیا کے ذریعے پہلے ہی فراہم کی جائے گی۔