وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔
رضوان کپتان ، سلمان علی آغا وائٹ بال کے نائب کپتان مقرر: محسن نقوی کا اعلان
اس وفد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، اور مئیر کراچی مرتصیٰ وہاب شامل تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینئر رہنما رانا ثنا اللہ بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور انہوں نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کے ہر اقدام میں تعاون کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2024/10/WhatsApp-Video-2024-10-27-at-7.56.08-PM.mp4?_=1