رضوان کپتان ، سلمان علی آغا وائٹ بال کے نائب کپتان مقرر: محسن نقوی کا اعلان

لاہور میں پی سی بی کے سلیکٹر عاقب جاوید اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ رضوان سے تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، اور ینگ ٹیلنٹ کو موقع دینا ضروری ہے۔

ڈی کنسپٹ سیلیبرٹی لیگ کا تیسرا ایڈیشن: شوبز ستارے کرکٹ کے میدان میں

بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ بابر اعظم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر نے دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا، اور نئے کپتان کے انتخاب کے لیے مکمل مشاورت کی گئی۔

محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ پرانی تنقیدوں پر نہیں جانا چاہتے، اور حالیہ ٹیسٹ سیریز کی فتح میں سلیکشن کمیٹی اور پوری ٹیم کی محنت شامل ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین نے عاقب جاوید کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت قابل ستائش ہے، اور انہیں بورڈ میں شامل کرنے میں کچھ وقت لگا۔

فخر زمان کے ٹویٹ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فخر کا مسئلہ فٹنس ہے، اور یہ غیر مناسب ہے کہ اگر سلیکشن کمیٹی کسی کو منتخب نہ کرے تو وہ ٹویٹ کرنا شروع کردے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ملتان اور پنڈی کے گراؤنڈ اسٹاف نے پچ کی بہتری کے لیے محنت کی ہے، اور اگر اسی طرح محنت جاری رہی تو کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہوم گراؤنڈ کے فوائد کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے، اور کھلاڑیوں کو باؤلنگ اور بیٹنگ میں مزید بہتری لانی ہوگی۔

 

 

نئے کپتان محمد رضوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ان کا مقصد طویل مدتی کامیابی ہے، اور انہوں نے سلمان علی آغا کے ساتھ اپنے مثالی کمبی نیشن پر زور دیا۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!