پربھاس کی فلم سالار نے باکس آفس پر پہلے روز کے کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، شاہ رخ بھی پریشان

پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ نے باکس آفس پر پہلے روز کے کاروبار کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، شاہ رخ بھی پریشان
سالار کی پہلے روز کی کمائی 95 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان

WEB DESK TASHAKUR NEWS
بالی ووڈ کی جس فلم کا لمبے عرصے سے انتظار تھا وہ سیما میں نمائش کیلئے سج چکی ہے، اداکار پربھاس کی ’ سالار‘ نے بزنس میں بالی ووڈ کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار پربھاس کی فلم ’ سالار ‘ نے انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ توڑ 95 کروڑ کا پہلے روز بزنس کر کے تاریخ رقم کر دی ہے ۔اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض پرشانت نیل نے ادا کیئے ہیں اور اس فلم کو فلمی مبصروں کی جانب سے بے حد سراہا جارہاہے اور بہترین قرار دیا جارہاہے ۔اس فلم میں پربھاس کے ساتھ اداکارہ شروتی حسن نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ ڈنکی ‘ ریلیز ہوئی تھی جس کی پہلے روز کی 30 کروڑ بھارتی روپے رہی ہے جبکہ شاہ ر خ خان کی پٹھان فلم بھی پہلے روز میں 56 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی لیکن سالار نے باکس آفس کے گزشتہ تمام ریکارڈ مٹی میں ملا دیئے ہیں اور ایک نئے دور کا آغاز کر دیاہے ۔

سالار گزشتہ رات 22 دسمبر کو ایک بجے سکرین کی گئی ، سینما گھروں میں فینز کی بھاری تعداد نے آتش بازی کرتے ہوئے خوب جشن منایا ۔

 

 

سوشل میڈیا پر چلنے والے تبصروں میں یہ بات بھی جاری ہے کہ سالار باکس آفس پر شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کو تگڑا مقابلہ دے گی اور اس سے بالی ووڈ سپر سٹار کی فلم کی کمائی پر بھی گہرا اثر پڑے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!