چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی لاہور سے بھی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن لڑنے کیلئے اپنا حلقہ تبدیل کرلیا
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی لاہور سے بھی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے

 

 

لاہور( WEB DEST تشکُّر نیور ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو این اے 128کی بجائے این اے 127 سے الیکشن لڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی لاہور سے بھی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخابات میں حصہ لیں گے، جس کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پہلے این اے 128 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اب اس فیصلے میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت اب سابق وزیر خارجہ لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 127 سے الیکشن لڑیں گے، جس کے لیے پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اورقاسم گیلانی نے کارکنوں کے ہمراہ پارٹی چیئرمین کے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!