کراچی ارضِ وطن فاؤنڈیشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

ارضِ وطن فاؤنڈیشن کے صدر اور جنرل سیکریٹری نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارضِ وطن کے صدر علی منصور نے اپنے حلقے پی ایس 128 ناظم آباد سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے علی منصور ماضی میں بھی اسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں علی منصور کا کہنا تھا کوشش کر رہے ہیں پاکستان اور اپنے حلقے کے لوگوں کے لیۓ ان کی خدمت کر سکیں۔ وہیں پی ایس 127سے ارضِ وطن کے جنرل سیکریٹری سید محمد عروج نے بھی اپنے حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کرواۓ جو ماضی میں آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ(سندھ)کے صدر بھی رہیں ہیں سیاسی اور سماجی خدمات بھی کرتے ہیں دونوں شخصیات کا تعلق ماضی میں پرویز مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ سے رہا ہے۔علی منصور کا کہنا تھا ملک و قوم اور افواج پاکستان اور عوام کے لیۓ ہمیشہ قبانی دینے کو تیار ہیں۔سید محمد عروج کا کہنا تھا ہم کسی ایسی سیاست میں نہیں جانا چاہتے جہاں نظریات ملک و قوم اور افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی ہو۔ہم محب وطن پر امن پاکستانی ہیں اور پر امن پاکستان اور کراچی دیکھنا چاہتے ہیں ہم علی منصور کا کہنا تھا ہم کراچی کا بیٹا ہونے کے ناطے پوری کوشش کرینگے کراچی اور ملک کو ان مشکلات سے باہر نکالیں جہاں عوام کے مسائل بھی حل کیۓ جا سکیں انکا کہنا تھا اور ایسے الیکشن لڑنے والوں کا کیا فایدہ جو حلقے میں رہتے ہیں نہ ہوں۔دونوں شخصیت کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں تاکہ سیاسی جماعتوں کو بھی اپنا پیغام پہنچا کر اب اس شہر سے دہشت گردی اور عدن تحفظ کی سیاست کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!