تشکر نیوز: شکارپور کے قریب کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحے سے بھری گاڑی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان 138 نائن ایم ایم پسٹلز اور 276 میگزین سمیت گاڑی لے کر فرار ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ لاڑکانہ فارنزک لیبارٹری میں چیکنگ کے لیے بھیجا گیا تھا۔
ایس ایس پی سینٹرل کی زیر صدارت اہم اجلاس، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت
واقعے کے بعد ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر عزیزاللہ، ہیڈ محرر اور محرر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے اور معطل اہلکاروں کو حراست میں لے کر لاک اپ کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی صدام خاصخیلی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ صدر پولیس نے 2 اکتوبر کو دوران چیکنگ اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔