پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات ضبط

تشکر نیوز:  پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں سمیت منشیات کی ایک بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت WPC کارکردگی کا جائزہ، خواتین پولیس اسٹیشنز One Stop مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

 

 

آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی ایک بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی، جسے مزید کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

62 / 100

One thought on “پاک بحریہ کا کامیاب انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں سمیت بڑی مقدار میں منشیات ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!