...

پاک بحریہ کے کموڈور شہزاد اقبال ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقیاب

اسلام آباد، 21 اکتوبر: پاک بحریہ کے کموڈور شہزاد اقبال کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ریئر ایڈمرل شہزاد اقبال نے 1995 میں پاکستان نیوی کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں، جبکہ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے نیول سائنسز میں بی ایس سی اور چین سے گنری آفیسر کمانڈ کورس مکمل کیا ہے۔

کراچی: ملیر مرغی پل پر ٹرک کی خرابی سے ٹریفک کی شدید بندش، دفاتر جانے والے شہریوں کی پریشانی

شہزاد اقبال نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران پاک بحریہ میں مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس سیف، کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ، اور پاک بحریہ کے 25 ویں ڈیسٹرائر اسکواڈرن کی کمان شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے ہیڈکوارٹرز پاکستان فلیٹ میں سینیئر اسٹاف آفیسر (آپریشنز اینڈ پلانز) اور نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر فارن ملٹری کولیبریشن، ڈائریکٹر نیول آپریشنل پلانز، اور اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے ہیں۔

 

 

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.