کورنگی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: کورنگی پولیس نے ڈھائی نمبر کے قریب ایک گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مضرصحت مواد کی بڑی مقدار برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق دوران گشت خفیہ اطلاع پر یہ کارروائی کی گئی، جس میں چار من سے زائد چھالیہ، تمباکو، چونا، کتھا اور کیمیکل بھی قبضے میں لیا گیا۔

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں منشیات کے خلاف بڑا آپریشن، 145 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط

کارروائی کے دوران دو ملزمان، گل جان اور عبداللہ، کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، جبکہ فیکٹری کے باہر کھڑی سوزوکی گاڑی (نمبر KP-8196) بھی تحویل میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والا گٹکا ماوا شہر بھر میں سپلائی کرتے تھے۔

 

 

ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

61 / 100

One thought on “کورنگی میں گٹکا ماوا بنانے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!