...

کراچی: واٹر کارپوریشن کی جانب سے وال کنٹرولنگ سسٹم کی بہتری کے لیے مرمتی کام شروع

کراچی میں واٹر کارپوریشن کے سی ای او انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر شہر کے وال کنٹرولنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے دو بٹر فلائی والوز نصب کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ، ریڈ لائن منصوبے کے دوران پرانی سبزی یونیورسٹی روڈ کے قریب متاثرہ دو مین لائنوں کی مرمت بھی کی جائے گی۔ والوز کی تنصیب اور لائنوں کی مرمت کا کام 21 اکتوبر بروز پیر شروع ہوگا اور تین روز میں مکمل کیا جائے گا۔

شاہراہِ نور جہاں پولیس نے موبائل فون چھیننے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا

الہلال سوسائٹی میں 66 انچ کی لائن میں 60 انچ ڈایا اور چیس اپ مارکیٹ کشمیر روڈ کے قریب 66 انچ کی لائن میں 54 انچ ڈایا کے وال بھی نصب کیے جائیں گے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے باعث چنیسر ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کیماڑی، کلفٹن، صدر، گلشن ٹاؤن، جمشید ٹاؤن، لیاقت آباد اور ناظم آباد کے کچھ علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ والوز کی تنصیب سے شہر بھر میں پانی کا کنٹرولنگ سسٹم بہتر ہوگا اور یونیورسٹی روڈ اور میکرو صدر پر موجود لیکیجز کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔ پہلے لیکیجز کے خاتمے کے لیے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شٹ ڈاؤن لینا پڑتا تھا، لیکن نئے سسٹم کے تحت یہ ضرورت نہیں رہے گی۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ والوز کی تنصیب کا مقصد موسم گرما میں پانی کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے، اور اس سے مختلف علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی۔ شہر کو یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، لیکن مرمتی کام کے دوران شہر کو یومیہ 200 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.