سینٹرل تیموریہ اور سرسید کی حدود میں پے در پے موبائل فون چھیننے والے دو ڈکیتوں کو شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، ملزمان کو تیموریہ کی حدود میں واردات کے ایک گھنٹے کے اندر پکڑا گیا۔
ایف آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی: جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش ناکام
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزمان نے واردات کے دوران پلاسٹک کی پسٹل استعمال کی۔ وہ بلاک L نارتھ ناظم آباد سے شہری ثناءاللہ سے موبائل فون چھیننے کے بعد نارتھ کراچی سیکٹر 11-C-1 پہنچے، جہاں انہوں نے تین مزید شہریوں سے موبائل فون چوری کیے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالخلیل ولد محمد یوسف اور فرحان ولد محمد حسین کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون اور واردات کے لیے استعمال ہونے والی پلاسٹک کی پسٹل برآمد کی گئی۔
دورانِ تفتیش، ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جیسا کہ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا۔