ایف آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی: جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر ایک بڑی کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں خاتون سمیت دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت نظر عباس اور امہ سلمہ کے نام سے ہوئی۔

شاہ لطیف پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

خاتون ملزمہ فلائٹ نمبر IA432 کے ذریعے عراق جا رہی تھی، جبکہ اس کے پاسپورٹ پر جعلی عراق ویزہ لگا ہوا تھا۔ ملزمہ کا تعلق ملتان سے ہے۔

دوسری جانب، نظر عباس فلائٹ نمبر TK709 کے ذریعے ترک اور کیکوس جزائر جا رہا تھا، جس کے پاسپورٹ پر کیوبا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔

 

 

سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق، دونوں ویزوں میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات موجود نہیں تھیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

57 / 100

One thought on “ایف آئی اے کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی: جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!