وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات، بی آئی ایس پی مراکز پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

تشکر نیوز:  وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چئیرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ افراد کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

سینیٹر روبینہ خالد نے وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ بی آئی ایس پی کے تحت مالی امداد کی فراہمی کے مقامات اور کیمپس پر سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے فوری طور پر ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں بی آئی ایس پی کے مراکز یا کیمپس موجود ہیں، وہاں ضلعی ایس ایس پیز فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام کو دھوکہ دینے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا۔

 

 

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز آصف علی زرداری کے دور میں کیا گیا تھا اور یہ پروگرام نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی قابل تعریف قرار دیا جاتا ہے۔

62 / 100

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سینیٹر روبینہ خالد کی ملاقات، بی آئی ایس پی مراکز پر سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!