...

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا ڈی چوک احتجاج مؤخر کر دیا، حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی شرط تسلیم کر لی

تشکر نیوز:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں ہونے والے احتجاج کو مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریت نے احتجاج کی کال واپس لینے کا مشورہ دیا۔ احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وسیع تر ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور شیخ پر کرپشن کے سنگین الزامات، ملازمین تنخواہوں سے محروم

پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ڈی چوک پر 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دی تھی، تاہم انہوں نے شرط عائد کی تھی کہ اگر عمران خان سے ملاقات کرائی جائے تو وہ احتجاج ملتوی کر دیں گے۔

 

 

حکومت نے پی ٹی آئی کی اس شرط کو قبول کرتے ہوئے عمران خان کے طبی معائنے کی اجازت دے دی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے عمران خان کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے تاکہ وہ ان کا طبی معائنہ کر سکیں۔

62 / 100

One thought on “پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا ڈی چوک احتجاج مؤخر کر دیا، حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کی شرط تسلیم کر لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.